پاکستانی گلوکار غلام علی کا کل ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

جمعرات 28 جنوری 2016 11:12

پاکستانی گلوکار غلام علی کا کل ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء ) پاکستانی گلوکار غلام علی کا (آج ) جمعہ کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں غلام علی کا یہ دوسرا کنسرٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ غلام علی کو صہیب الیاسی کی فلم 'گھر واپسی' کے میوزک لانچ کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔غلام علی نے فلم میں گانا گایا ہے جبکہ وہ فلم میں اداکاری بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

صہیب الیاسی نے 75 سالہ آرٹسٹ کے دو روزہ دورہ ممبئی کے لیے مہاراشترا حکومت سے مناسب سیکیورٹی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم غلام علی کے دورہ ممبئی کے موقع پر بہتر سیکیورٹی کے خواہشمند ہیں تاکہ ان کا یہ دورہ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے گزر جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کے کنسرٹ شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کیے گئے تھے۔ اس سے قبل بھی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے غلام علی کے متعدد کنسرٹس منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :