امریکن فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ “کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد

جمعرات 28 جنوری 2016 11:54

امریکن فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ “کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) جرمنی کے دار الحکومت برلن میں خانہ جنگی کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور امریکن فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ “کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا،اس موقع فلم کی کاسٹ اور ہدایتکار کوینٹین ٹیرینٹینونے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔

(جاری ہے)

کوینٹین ٹیرینٹینو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پہاڑوں پر پناہ لینے 8افراد کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سیمیول ایل جیکسن،کرٹ رسل،جینیفر جیسن،والٹن گوگنز،ڈیمیان بیچر،ٹِم روتھ اور مائیکل میڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رچرڈ گلیڈسٹین اور اسٹیسے شر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25دسمبر کو امریکی سینما گھرو ں میں نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :