تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” دی اینگری برڈز“ کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 28 جنوری 2016 11:54

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” دی اینگری برڈز“ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) مشہور زمانہ ویڈیو گیم اینگری برڈز پر بننے والی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلے کیٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینگری برڈز میں شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے شائقین کو ہنسائیں گے۔ فلم کی کہانی اپنی بنائی چھوٹی سی دنیا میں رہنے والے غصیلے پرندوں کی ہے۔ جب کچھ جانور ان کی خوشیاں تباہ کرنے پہنچ جاتے ہیں تو اینگری برڈز ان کے برے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اینی میٹڈ فلم اینگری برڈز 20 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :