پشاور میں‌دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 12:09

پشاور میں‌دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : پشاور میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پھندو کے علاقہ سے 5 بم بر آمد کیے گئے جنہیں بعد ازاں ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے رنگ روڈ پر پھندو کے کھیتوں میں 132 کے وی کی ہائی ٹرانمشن لائن کے گرد پانچ بم نصب کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کیا جس کے بعد پانچوں بم ناکارہ بنا دیے۔ڈی ایس پی کے مطابق پانچوں بم افغانی پریشر کُکر میں بند کیے گئے تھے۔ جبکہ ہر بم کا وزن 4 کلو گرام تھا۔پیسکو حکام کے مطابق دہشت گرد اگر بجلی کا ٹاور اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے تو نہ صرف پشاور بلکہ جنوبی اضلاع کو بھی اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :