گلگت : سکی چیمپئن شپ میں پاک فضائیہ ، ہائر ایجوکیشن کامیاب

جمعرات 28 جنوری 2016 12:17

گلگت : سکی چیمپئن شپ میں پاک فضائیہ ، ہائر ایجوکیشن کامیاب

گلگت (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) سیاحتی مقام وادی نلتر میں پانچ روز تک جاری رہنے والی سکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ، سعدیہ خان اور چلڈرن سکی مقابلوں میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، سول ایوی ایشن، پنجاب سکی فیڈریشن اور سندھ سمیت 9 ٹیموں کے 56 سکیئرز نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سفید برف پوش پہاڑوں پر آخری روز پاکستان ایئر فورس اور ہائر ایجوکیشن کے سکیئرز نے زبردست کارکردگی دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ فاتحانہ اینٹری ماری ۔ آخر میں کامیاب سکیئر کو انعامات بھی دیئے گئے ۔