سپریم کورٹ ، فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر مقدمے کی سماعت مکمل

ماروی میمن کے بیان پر مقدمہ نمٹا دیا گیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں میں سیلاب پر فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ماروی میمن کے بیان پر مقدمہ نمٹا دیا ہے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی تو اس دوران ماروی میمن خود پیش ہوئیں اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق اعلیٰ ترین کمیٹی کام کررہی ہے اس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جب عدالتی احکامات پر عمل ہورہا ہے تو اس کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا