کراچی کی بزنس کمیونٹی نے جمعے کے روز چھٹی کی تجویز مسترد کر دی

جمعرات 28 جنوری 2016 12:30

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے جمعے کے روز چھٹی کی تجویز مسترد کر دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) چیمبر آف کامرس اور بزنس گروپ کا کہنا ہے جمعے کی ہفتہ وار چھٹی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ حکومت سیاستدانوں کی جانب سے اتوار کی بجائے جمعے کی چھٹی کا مطالبہ فوری طور پر مسترد کرے۔

(جاری ہے)

تمام دفاتر اور فیکٹریوں میں جمعے کی نماز کے لئے 2 سے 3 گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ جمعے کی چھٹی کا مطالبہ کرنے والوں کی یاداشت شاید کمزور ہے۔ معاشی نقصانات کے باعث 1997 میں ن لیگ کی حکومت نے ہی اتوار کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح کے بے بنیاد فیصلوں سے معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :