ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلزکا 2018ء تک گہرے پانیوں کی بندرگاہ کی سہولتوں پر 600 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

جمعرات 28 جنوری 2016 12:45

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینلز (ایس اے پی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو راشد جمیل نے کہا ہے کہ کمپنی 2018ء تک ملک میں گہرے پانیوں کی بندرگاہ کی سہولتوں پر 600ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس اے پی ٹی نے رواں سال مئی کے اختتام تک گہرے پانی کی بندرگاہ پر پہلے جہاز کی آمد کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے بڑے بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور مئی 2016ء تک پہلا بڑا بحری جہاز گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گہرے پانی کی بندر گاہ کی سہولتوں سے ملک می جہاز رانی کے شعبہ کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :