شیوران پاکستان لبریکنیٹس کا تین تار چار سال کے دوران 2 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
جمعرات 28 جنوری 2016 12:45
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) شیوران پاکستان لبریکنیٹس (سی پی ایل ) آئندہ تین تار چار سال کے دوران 2ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرے گی جس سے کمپنی پلانٹ کی توسیع اور ملک بھر میں کمپنی کے دیگر تجارتی مراکز کو توسیع دی جائیگی۔
(جاری ہے)
سی پی ایل کے چیئرمین محمد نجم شمس الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنا مستقبل محفوظ اور دیرپا سمجھتی ہے جس کے تحت سی پی ایل پاکستان میں سرمایہ کاری کا عمل جاری رکھے گا تاکہ اپنے صارفین بین الاقوامی معیار کی مصنوعات فراہم کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت کمپنی نے ملک بھر میں گاڑیوں کے تیل تبدیل کرنے کی سہولتوں کے نیٹ ورک کو 65 مراکز تک بڑھایا ہے جبکہ رواں برس اس میں مزید توسیع کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایل ملک میں سرمایہ کاری کے عمل میں تسلسل کے تحت اپنی سروسز ، مصنوعات ، افرادی قوت کی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروباری و سماجی ذمہ داری کے تحت لمبے عرصے تک اقدامات کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ کمپنی کے مستقبل کو مزید روشن بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.