چھ ماہ کے دوران کراچی بندرگاہ پر سامان تجارت کی ہینڈ لنگ میں 13 فیصد اضافہ

جمعرات 28 جنوری 2016 12:46

اسلام آباد ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران کراچی کی بندرگاہ پر 13فیصد سے زائد سامان تجارت کی ہینڈ لنگ کی گئی ہے ۔ بندر گاہوں اور جہاز رانی کے شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 24.485 ملین ٹن کارگو کی ہنڈ لنگ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کراچی کی بندر گاہ پر 21.652ملین ٹن سامان تجارت کی ہینڈلنگ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں 13.08فیصد زائد سامان کی آمدورفت ہوئی جبکہ درآمدی سامان کی شرح میں 18.5فیصد جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران عام خشک سامان کی درآمدت کی شرح میں 21.87فیصد کا اضافہ ہوا جس کا حجم خشک سامان کی درآمدات کی شرح میں 21.87فیصد ا اضافہ ہوا جس کا حجم گزشتہ سال کے 6.828ملین ٹن سے بڑھ کر 8.321ملین ٹن تک بڑھ گیا اسی طرح عام خشک سامان تجارت کی برآمدات کی ہینڈلنگ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 4.43فیصد زائد رہی ہے اور چھ ماہ کے دوران 3.587 ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.746ملین ٹن عام خشک تجارتی سامان کی ہینڈ لنگ کی گئی جو مختلف ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ بندر گاہوں کی سرگرمیوں میں ہونے والا اضافہ اقتصادی سرگرمیوں کی ترقی کا عکاس ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کا عکاس ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں تجارتی و کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جو ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے ۔

متعلقہ عنوان :