لاہور‘ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن لوئرمال، شفیق آباد، بند روڈ سے ملحقہ افغان بستیوں، فیکٹری ایریا اور کینٹ کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 17 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن شہر میں افغان باشندوں کے موجود ہونے کی اطلاعات پر کیا گیا ہے۔جو آئندہ بھی جاری رہے گا-

متعلقہ عنوان :