ماضی میں کسی حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی ،(ن)نے ہمیشہ کسان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ‘ عرفان دولتانہ
جمعرات 28 جنوری 2016 12:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے زراعت پر توجہ نہیں دی ، مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ کسان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نزرعی اجناس کی قیمت میں کمی آنے سے کسان کی آمدنی میں کمی ہو رہی ہے جبکہ بیج، کھاد اور زرعی ادویات وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور منافع کم ہو گیا ہے،اس توازن کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پیداواری لاگت کو کم کیا جائے تا کہ کسان خوش حال ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کو زرعی اجناس مناسب نرخوں پر مل سکیں اور ہماری زرعی پیداوار عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکے۔اس لیے کسانوں کی بنیادی ضرورت کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے حکومت بیس ارب روپے کا ایک فنڈ قائم کر رہی ہے جس میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں برابر کی حصے دار ہوں گی، پوٹاشیم اور فاسفیٹ کھاد زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہمیت رکھتی ہیں۔(جاری ہے)
اِن دونوں کھادوں کی قیمتوں میں فی بوری کم از کم پانچ سو روپے کمی واقع ہو جائے گی۔ اِس کے علاوہ یوریا کھاد کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے حکومت ہر سال سرکاری خرچ پر یوریا درآمد کرتی ہے جو کسانوں کو سستے داموں فراہم کی جاتی ہے۔ اس سال اس کے لیے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.