پیپلز پارٹی کے لوگ مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں ، خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکول بند نہ کر کے اچھی مثال قائم کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 12:53

پیپلز پارٹی کے لوگ مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں ، خیبر پختونخواہ حکومت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں مین مایوسی پھیلا رہی ہے ، ایک جماعت کے تمام چھوٹے بڑے مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد یہی چاہتے ہیں کہ ہم اپنے تعلیمی ادارے اور اسپتال وغیرہ ان کے خوف سے بند کر دیں لیکن ایسا نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں اسکول بند نہیں کیے جائیں گے ۔ پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے بند کرنے سے مجھے سخت اختلاف ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے خیبر پختونخواہ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے بند نہ کر کے اچھی مثال قائم کی ہے۔ دہشت گردوں سے ڈر جانا ان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھا برا جنگجو کوئی نہیں ہے مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے اور ہمیں نفسیاتی طور بھی یہ جنگ جیتنی ہے