کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں، گلوکار غلام علی

جمعرات 28 جنوری 2016 13:06

کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں، گلوکار غلام علی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) نامور غزل گائیک استاد غلام علی خان کا کہنا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خظے میں ان کا مال بکتا ہے، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکار غلام علی نے بتایا کہ جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کرونگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتیس جنوری کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والا کانسرٹ میں پہلے ہی منسوخ کر چکا ہوں۔ بھارتی میڈیا اب اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ غلام علی کا کہنا تھا کہ شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کانسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :