کرسٹین سٹیورٹ سپر ہیرو کی ہیروئن بننے کی خواہاں

جمعرات 28 جنوری 2016 13:20

کرسٹین سٹیورٹ سپر ہیرو کی ہیروئن بننے کی خواہاں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) ہالی ووڈ فلم سیریز ”ٹوائیلائٹ“ کی ہیروئن اداکارہ کرسٹین سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ وہ فنی سفر کے دوران اب کچھ نیا کرنے کی خواہش مند ہیں۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی شدید خواہش کے وہ جلد کسی ایسی فلم میں مرکزی کردار ادا کر یں جو کسی سپر ہیرو پر بنائی جائے۔

واضح رہے اداکارہ ”ٹوائیلائٹ“ فرنچائز کی فلموں میں بیلا کے کردار سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

25سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ انھیں ٹوائیلائٹ جیسی بڑی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی جائے گی۔اداکارہ نے آن لائن ڈاٹ کام کو بتایا کہ عام طور پر ٹی وی اداکاروں کو بڑی بجٹ کی فلموں میں کام کی پیشکش کم ہی کی جاتی ہے تاہم انھیں اس بات کا بالکل علم نہیں ہے کہ انھیں کیوں کی گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سپر ہیرو کی ہیروئن بننے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کی بھی خواہشمند ہیں۔ اداکارہ کی طر ف سے جلد اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا