جوزف فینس فلم میں لیجنڈری پاپ سٹار مائیکل جیکسن کا کردار ادا کریں گے

جمعرات 28 جنوری 2016 13:20

جوزف فینس فلم میں لیجنڈری پاپ سٹار مائیکل جیکسن کا کردار ادا کریں گے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) معروف برطانوی اداکار جوزف فینس اپنی نئی آنے والی فلم میں لینجنڈری پاپ سٹار مائیکل جیکسن کا کردار اداکریں گے۔پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق 45سالہ اداکار کی نئی آنے والی فلم کی کہانی 2001ء میں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2001ء کے دہشت گردی کے حملے کے وقت مائیکل جیکسن ، الزبتھ ٹیلر اور مارلن برانڈو نیو یارک سے اوہائیو جانے والے تھے اور انھیں مذکورہ واقع کا چشم دید گواہ کہا جاتا ہے۔

فلم میں جوزف فینس ”مائیکل جیکسن “، سٹاکرڈ چیننگ” الزبتھ ٹیلر“ اور برائن کوکس ”برانڈو“ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔زرائع کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن الزبتھ ٹیلر اور برانڈو کو اپنے میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور حملے کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی جاتی ہیں۔ اس صورتحال میں تینوں ستارے ایک کرائے کی کار حاصل کر کے اس میں نیو یارک سے اوہائیو کا سفر طے کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :