ہاتھوں اور پاوٴں کی 28 انگلیوں والے بھارتی شہری کو اپنا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی خواہش

جمعرات 28 جنوری 2016 13:35

ہاتھوں اور پاوٴں کی 28 انگلیوں والے بھارتی شہری کو اپنا نام گنز بک آف ..

نئی دہلی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے شہری دویندرا سوتر کے ہاتھوں اور پاوٴں کی 28 انگلیاں اور انگوٹھے ہیں۔ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے شہر ہمت نگر میں ایک ایسا انوکھا شخص رہتا ہے جس کے دونوں ہاتھوں میں 14 جبکہ پاوٴں میں بھی انگوٹھوں سمیت 14 انگلیاں ہیں۔ ہمت نگر کا رہائشی 43 سالہ دویندرا سوتر پیشے کے اعتبار سے ترکھان ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کسی شخص کی اتنی انگلیاں اور انگھوٹے ہوں اس لئے اس کا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ادارے گفتگو کرتے ہوئے دویندرا سوتر نے بتایا کہ اسے ہمیشہ یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کسی دن اس کی کوئی انگلی کٹ نہ جائے کیونکہ اس کے پیشے میں ایسے اوزار استعمال ہوتے ہیں جو بہت تیز دھار ہوتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی انوکھی حالت کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔

اسے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میری زائد انگلیوں کی بدولت لوگ میرے ساتھ ایک سلیبرٹی کی طرح برتاوٴ کرتے ہیں۔ دویندرا سوتر کا کہنا ہے کہ میری زائد انگلیوں نے مجھے لوگوں کی نظر میں ایک خاص انسان بنا دیا ہے۔ میں انھیں کبھی اپنے ساتھ سے جدا نہیں کرنا چاہوں گا۔

متعلقہ عنوان :