پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شرو ع ہوگا،ہنگامہ خیز رہنے کا امکان

جمعرات 28 جنوری 2016 13:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( جمعہ ) دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال 19ویں سیشن کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں معمول کی کارروائی نمٹائے جانے کے ساتھ قانون سازی بھی متوقع ہے ۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سکیورٹی سمیت دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریب واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی سنائپرز تعینات رہیں گے ۔ علاوہ ازیں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے کل ( جمعہ ) کو بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے رابطے کر لئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس میں اجلاس کے دوران مشترکہ موقف اپنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی طرف سے میٹرو ٹرین اورآرڈیننسز لانے کے خلاف احتجاج کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے ۔