کراچی : اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کی تفصیلات منگوالیں۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 14:12

کراچی : اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو براہٍ راست سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا بھی ردٍ عمل سامنے آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے وفاقی وزیر داخلہ کی پریشن کانفرنس نہیں سُنی البتہ پریس کانفرنس کی تفصیلات منگوالی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں آج شام 6 بجے سکھر میں پریس کانفرنس کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف سے کہوں گا کہ وہ اسمبلی میں آکر چوہدری نثار علی خان کی باتوں کا جواب دیں۔