رنویر سنگھ اور وانی کپور کی ”بے فکری“رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:31

رنویر سنگھ اور وانی کپور کی ”بے فکری“رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی

ممبئی۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء)بالی وڈ کی نئی فلم ”بے فکری“رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی ریلیزکا اعلان مرکزی جوڑی رنویر سنگھ اور وانی کپور نے فلم کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی ویڈیو میں وانی کپور نے تاریخ کا اعلان فرانسیسی زبان میں کیا جس کا ترجمہ رنویر سنگھ نے ہندی میں کیا۔واضح رہے کہ فلم ”بے فکری“کی ہدایات ادیتیہ چوپڑا دیں رہے ہیں۔