اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت بھارت میں دو بڑے مذاق بن چکے ہیں ،کرن جوہر

جمعرات 28 جنوری 2016 14:31

اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت بھارت میں دو بڑے مذاق بن چکے ہیں ،کرن ..

ممبئی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے پر انہیں فخر ہے اور انہیں کسی کا ڈر نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جے پور ادبی میلے کے موقع پر کرن جوہر نے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت ملک میں دو بڑے مذاق بن چکے ہیں اور رائے کا اظہار آپ کو جیل لے جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے فلم ”علی گڑھ“ پر بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے رائے کا اظہار کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر کچھ بھی کہہ سکتے ہیں انہیں کسی کا ڈر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ”علی گڑھ“کے حوالے سے وہ متفق ہیں اور یہ ایک خاص فلم ہے۔اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے بیان دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے وہی کہا جو مجھے کہنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں ،اس کا مطلب یہ نہیں ہماری کوئی رائے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب یہ چیزیں رونما ہو تی ہیں تو ہم کسی موقع پر اس پر بیان جاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فلمساز ہونے اوررائے کا اظہار کرنے پر انہیں فخر ہے اور وہ رائے کا اظہار آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :