زید حامد کے علما کرام پر عائد الزامات کے جواب میں ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 14:39

زید حامد کے علما کرام پر عائد الزامات کے جواب میں ویڈیو منظر عام پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : پاکستان کے دفاع تجریہ کار زید حامد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں علما کرام کا ایک ایسا مسلک بھی موجود ہے جو دیندار ہونے کا دعویدار تو ہے لیکن دہشت گردوں کا خاموش حمایتی بھی ہے۔ زید حامد نے اپنے بیان میں نام لیتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے پیروکاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن کبھی بھی مولانا طارق جمیل کی جانب سے کسی دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت یا دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی پر مبنی بیانات سامنے نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

زید حامد نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل کو ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سوالات کے جوابات طلب کیے۔ تاہم زید حامد کے اس بیان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی منظرٍ عام پر آگئی ہے جس میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے کئی علما کرام کے دہشت گردوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر آن ریکارڈ دئے گئے مذمتی بیانات موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے بھی دہشت گردوں کو شدت پسندی ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ علما کرام کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :