ادیتیہ رائے کپور فتور میں کشمیری لڑکے کے کردار پر بہت محنت کر رہے ہیں،ابھیشک کپور

جمعرات 28 جنوری 2016 14:40

ادیتیہ رائے کپور فتور میں کشمیری لڑکے کے کردار پر بہت محنت کر رہے ہیں،ابھیشک ..

ممبئی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء)بالی وڈ ہدایتکار ابھیشک کپور نے کہا کہ اداکار ادیتیہ رائے کپور فلم فتور میں اپنے کردار پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ہدایتکار ابھیشک کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکار ادیتیہ رائے کپور فلم فتور میں کشمیری لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں،خود کو کردار میں ڈھالنے کے لئے اداکار بہت محنت کر رہے ہیں تاکہ جاندار اداکاری کا مظاہرہ کر سکیں،فلم میں ادیتیہ اور کترینا کی کیمسٹری لاجواب ہے جو یقینا مداحوں کو پسند آئے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں تبو شامل ہیں۔فلم 12کو ریلیز ہو گی۔