سائز زیرو ہیروئنوں کا تصور ختم ہو رہا ہے، بھومی پیڈنیکر

جمعرات 28 جنوری 2016 14:40

سائز زیرو ہیروئنوں کا تصور ختم ہو رہا ہے، بھومی پیڈنیکر

ممبئی ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ اب سائز زیرو کا تصور ختم ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم دم لگا کے ہائیشا سے شہرت پانے والی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اب آہستہ آہستہ سائز زیرو کا تصور ختم ہو رہا ہے،لوگ صحت مند اداکاراوں کو بھی پسند کرتے ہیں اور اداکاروں کی اداکاری کو ذیادہ دیکھا جاتا ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے،فلم دم لگا کے ہائیشا میں انہوں نے ایک موٹی لڑکی کا کردار نبھایا،انہیں وزن میں 20کلو کا اضافہ کرنا پڑا کیونکہ یہ فلم کی ڈیمانڈ تھی،لوگوں نے ان کے کردار کو پسند کیا اور انہیں بطور ہیروئن قبول کیا جس پر وہ مداحوں کی مشکور ہیں،نئی فلم من مرضیاں میں انہوں نے دوبارہ وزن میں کمی کی ہے کیونکہ یہ فلم کی ڈیمانڈ ہے،امید کرتی ہیں یہ فلم مداحوں کو پسند آئے،فلم کی عکسبندی جاری ہے۔