برائٹو پینٹس نے 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں سعید اجمل اکیڈمی کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:56

برائٹو پینٹس نے 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں سعید اجمل اکیڈمی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) برائٹو پینٹس نے تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سعید اجمل اکیڈمی کو باآسانی7وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاون گرینز کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہ میچ میں سعید اجمل اکیڈمی نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ،محمد عمران نے 34، محمد صابر نے 29اور نوید حیدر نے 21رنز بنائے حسن محمود نے 3، وقاص سلیم نے 2اور محمد وحید نے 1وکٹ حاصل کی ۔

برائٹو پینٹس نے ہدف 16.4اوور زمیں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔وقاص سلیم نے 71اور طارق نواز نے 32رنزکی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔نوید حیدر نے 2اور سعید اجمل نے 1وکٹ حاصل کی ۔وقاص سلیم کو شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :