قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسدشفیق 30 برس کے ہو گئے

جمعرات 28 جنوری 2016 14:56

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسدشفیق 30 برس کے ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین اسدشفیق نے گزشتہ روز اپنی 30ویں سالگری منائی ۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان کھلاڑی اسدشفیق28جنوری1986ء کوکراچی میں پیداہوئے۔انہوں نے اپناپہلاٹیسٹ ابوظہبی میں20تا24نومبر2010ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلااورآخری ٹیسٹ یکم نومبر2015ء کوشارجہ میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔

پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ21جون2010ء کوڈمبولامیں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلااورآخری ون ڈے میچ5اکتوبر2015ء کوزمباوے کے خلاف ہراے میں کھیلاانہوں نے اپناپہلاٹو ٹونٹی میچ28دسمبر2010ء کوہملٹن میں نیوزی لینڈکے خلاف کھیلااورآخری ٹی ٹونٹی میچ27فروری2012ء کوابوظہبی میں انگلینڈکے خلاف کھیلا۔اسدشفیق نے41ٹیسٹ میچوں کی65اننگزمیں43.28کی اوسط سے 2597رنزبنائے جن میں8 سنچریاں اور13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور137رنزہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے36کیچ بھی پکڑے۔انہوں نے 58ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی56اننگزمیں25.34کی اوسط سے 1318رنزبنائے جن میں9نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور84رنز ہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے13کیچ بھی پکڑے۔اسدشفیق نے10ٹوٹونٹی میچوں کی10اننگزمیں19.20کی اوسط سے 192رنزبنائے۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور38رنزہے۔فیلڈنگ کے دوران انہوں نے3کیچ بھی پکڑے۔

متعلقہ عنوان :