پاکستان، مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اپنا تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے

وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ کی وزیرخارجہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کی وزیرخارجہ دونیا مامون نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ کو مکمل تعاون کرنے پرمشکور ہیں، مالدیپ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے ،پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروئیوں کو سراہتے ہیں