پاکستان میں پہلی بار شمسی توانائی سے چلنے والا سمارٹ گرڈ ٹائیڈ انورٹر متعارف

جمعرات 28 جنوری 2016 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم پیش رفت ، پاکستان میں پہلی بار شمسی توانائی سے چلنے والاKW 100 کا سمارٹ گرڈ ٹائیڈ انورٹر متعارف کروا دیا گیا جو اس وقت بھی کام کرے گا جب گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو جائے گی ۔اس سے قبل چھوٹے سمارٹ انورٹر موجود تھے جن کی استعداد کم تھی جبکہ اس نئی پیش رفت سے پاکستان میں بڑے اداروں اور صنعتوں کو اپنا نظام مکمل طور پر شمسی توانائی پر چلانے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

اس نئی پیش رفت کا اعلان سولر سگما کے چیف ایگزیکٹو نثار اے لطیف نے کیا انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید انورٹر ہے جس سے صارفین کو 70سے80فیصد تک بجلی سستی ملے گی اس جدید انورٹر کو لگانے سے پہلے اس کے تمام تجرباتی ٹیسٹ تھائی لینڈ میں کامیابی سے مکمل کر لئے گئے ہیں اور جلد اس کو اسلام آباد کے ایک نجی صنعتی یونٹ میں نصب کر دیا جائے گا ۔ انھوں نے بتایا کہ سولر ٹیکنالوجی میں روز نئی ایجادات ہو رہی ہیں جن سے دنیا میں انرجی بہت زیادہ سستی ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :