میٹرو پولٹین کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا

جمعرات 28 جنوری 2016 15:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء)میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہوراور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، آج جمعہ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیساتھ حتمی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں 57مخصوص نشستوں پر 218امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جن میں سے 203منظور جبکہ 15مسترد کر دئیے گئے ۔

خواتین کی 25نشستوں پر 29امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ۔ ٹیکنوکریٹ کی 10نشستوں پر 28نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جن میں سے 26منظور کئے گئے ۔ لیبر کی 10نشستوں پر 55میں سے 47کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ،یوتھ کی 2نشستوں پر 9 جبکہ اقلیتوں کی نشستوں پرجمع کرائے گئے 47میں سے 45کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔