پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے واسا کو 4کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی

جمعرات 28 جنوری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے واسا کو 4کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی ہے۔

(جاری ہے)

پی اینڈ ڈی بورڈ نے یہ یقین دہانی اس وقت کرائی جب واسا نے ترقیاتی کاموں کے لیے پنجاب حکومت سے واجب الافنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ واس اس رقم سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سیوریج کے منصوبے بھی مکمل کرے گی۔