اسلام آباد کیلئے ابھی تک کوئی قابل آئی جی نہیں ملا،چوہدری نثار

جمعرات 28 جنوری 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد کے لئے ابھی تک کوئی قابل آئی جی نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ ابھی تک اسلام آباد کے لئے کوئی قابل آئی جی نہیں ملا جب مل جائے گا تب تعینات کر دیں گے ۔ ہم نے جو بھی آئی جی تعینات کئے میں کسی کو بھی نہیں جانتا تھا یہاں تک شکل بھی پہلی دفعہ دیکھی تھی مگر وہ تمام ہر لحاظ سے اہل اور قابل تھے گزشتہ ادوار میں دیکھ لیں کیسے کیسے لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔