چند سیاستدانوں کو ”پیٹ “ میں درد ہے اور شور ”سر“ درد کا مچا رہے ہیں،وزیرداخلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چند سیاستدانوں کو درد پیٹ میں ہے اور شور سردرد کا مچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند سیاست دانون کو درد کسی اور بات کا ہوتا ہے لیکن سارا نزلہ نیشنل ایکشن پلان پر ڈال دیتے ہیں کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آ رہا نیشنل ایکشن پلان کے مطابق باتیں کرنے والے اپنے پانچ سالہ دور کا بھی جائزہ لیں، ڈاکٹر عاصم کیس میں کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو مجھ سے رابطہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :