سی ٹی او نے غیر حاضری پرٹریفک وارڈن راشد اور عبدالقدوس کو نوکری سے برخاست کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 جنوری۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک وارڈنز راشد1911/TWاور عبدالقدوس 1253/TWکو نوکری سے برطرف کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے ٹریفک وارڈنز سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز راشداور عبدالقدوس محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباران کے گھروں کے پتے پر اطلاع بھی بھجوائی گئی تاہم ٹریفک وارڈنز راشداور عبدالقدوس کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :