حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کریگی، ممنون حسین

جمعرات 28 جنوری 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کریگی، حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے قانونی پہلوؤں پر غور کررہی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے وفاقی وزیر امور کشمیر محمد برجیس طاہر، گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اتحاد اور اتفاق میں ہے اس لئے تعصبات سے بالا تر ہونا چاہیے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کریگی ،پاک چین اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے قانونی پہلووٴں پر غور کر رہی ہے، صدر مملکت نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کیلئے فنڈ مخصوص کر دیئے گئے ہیں، وفاقی جامعات میں بھی گلگت بلتستان کے طلبا کے کوٹے میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل پر تو جہ دیں۔