وزیر داخلہ نے آئی وی آرہیلپ لائن سروس کا افتتاح کردیا
نظام سے صارفین جلد ازجلد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے ‘وزیر داخلہ
جمعرات 28 جنوری 2016 16:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انٹرایکٹو وائس ریسپانس ہیلپ لائن سروس اورموبائل کے ذریعے پاسپورٹ فیس کلیکشن کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ‘درخواست دہندہ ملک بھر سے اپنے موبائل سے 9988 نمبر ملا کر پاسپورٹ ، فیس اور دفاتر سے متعلق تمام معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ سہولت نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ‘ابتدائی طور پر یہ سروس پانچ زبانوں اردو، انگریزی، پشتو، سندھی اور سرائیکی میں شروع کی گئی ہے بعد میں اسے دوسری زبانوں تک توسیع دی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں اس سروس کا آغاز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہورہا ہے اوراس سال اسے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔جمعرات کو ا س موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ اس نظام سے صارفین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جلد ازجلد حاصل کرسکیں گے ۔(جاری ہے)
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاسپورٹ شناختی کارڈ کے حصول میں کسی قسم کی جعل سازی اور کرپشن کو روکنے کے سلسلے میں اقدامات کئے گئے ہیں اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے سالہال سے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ دفاتر میں عوام ذلیل وخوار ہوتے تھے لیکن آج صورتحال مختلف ہے اگر کچھ لوگوں نے حکومت کے اقدامات سے آنکھیں اور کان بند رکھے ہیں تو وہ یاد رکھیں کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے اس سال کے آخری تک کوئی ایسا ضلع نہیں رہے گا جہاں پاسپورٹ دفتر نہ ہو ۔
گزشتہ ساٹھ سالوں میں کسی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ای سی ایل میں تیس ‘تیس سالوں سے ہزاروں لوگ تھے پاکستان میں لائسنس کے بغیر این جی اوز سالہال سے کام کررہی تھیں مگر کسی نے نہیں پوچھا انہوں نے کہاکہ ساٹھ سال سے بوٹی مافیا کاقبضہ تھا پاسپورٹ فیس جمع کرانے سے لیکر ڈلیوری تک رشوت وصول کی جاتی تھی ہم نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کر دی ہے ارجنٹ پاسپورٹ چار دن اور عام پاسپورٹ دس دنوں میں دیا جاتا ہے ہم نے ہوم ڈلیوری سروس شروع کی ہے میں ان کامیابیوں پر ڈی جی پاسپورٹ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں یہ بہت اہم سروس ہے اچھی سروس کی تشریح ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ اور موبی کیش کے حکام کے درمیان بھی ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت پاکستان بھر سے شہری موبی کیش کے ذریعے اپنی فیس جمع کروا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.