چین میں گدھے کی کھال سے عورتوں کے لیے ”ٹانک “تیارہوتا ہے
یہ دوائی خون میں کمی ، کھانسی اور چکر آنے میں مفید ثابت ہوئی ہے چین میں ہر سال 5000ٹن ٹانک 40لاکھ کھالوں سے تیار کیا جاتا ہے
جمعرات 28 جنوری 2016 16:21
جنان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) چین میں گدھے کی کھالوں کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، چین میں گدھے کی کھال سے ایک دوائی تیار کی جاتی ہے جسے روایتی چینی دوائی (ٹی سی ایم )”ایجاؤ “کہا جاتا ہے ،گدھے کی کھال کو ابال کر اور اسے صاف کر کے اسے ایک ٹانک تیار کیا جاتا ہے جسے خاص طورپر خواتین استعمال کرتی ہیں ، یہ خون کی کمی ، کھانسی اور چکر آنے میں مفید خیال کی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ چین میں گدھے کی کھالوں کی زبردست مانگ ہے جسے نقلی کھالوں کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق فروخت کے لیے پیش کی جانے والی 40فیصد کھالیں نقلی ہوتی ہیں ،اس لیے طلب پوری کرنے کے لیے تاجر دوسرے جانوروں کی کھالوں کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں یہ بیماریاں عام طورپر پائی جاتی ہیں اس لیے ان علاقوں میں گدھے کی کھال کی طلب بہت زیادہ ہے ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر سال 5000ٹن یہ دوا تیار کی جاتی ہے جس کے لیے گدھے کی 40لاکھ کھالیں درکار ہوتی ہیں جبکہ چین کی مقامی پیداوار ایک لاکھ 80ہزار کھالیں ہے ۔
گدھے کی ایک کھال کی چین میں اوسط قیمت 400امریکی ڈالر ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق بعض لوگ گھوڑے ،بندر ، بیل اور سور کی کھال کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔ مذکورہ ٹانک تیار کرنے والوں نے بتایا ہے کہ اصل فوائد صرف گدھے کی کھال سے حاصل ہو سکتے ہیں دیگر جانوروں کی کھال سے نقصان کا خدشہ بھی ہے جبکہ گھوڑے کی کھال سے تیار کرردہ ٹا نک سے عورتوں میں اسقاط حمل بھی ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت پکائے جانے کا انکشاف ہواتھا تو ملک بھر میں یہ سوال بڑے زور شور سے اٹھایا گیا تھا کہ گوشت پاکستان میں پک رہا ہے تو کھالیں کہاں جارہی ہیں ؟ اس کی صدائے باز گشت قومی اسمبلی کے فلور پر بھی سنی گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.