جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق بھارت کی فراہم کردہ معلومات کو ناکافی قرار دیدیا، مزید معلومات مانگنے کا فیصلہ

جمعرات 28 جنوری 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پٹھان کوٹ واقعہ سے متعلق بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید معلومات مانگنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو پانچ ٹیلی فون کالز کاڈیٹا فراہم کیا گیا تھا لیکن تحقیقات کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بھارت سے مزید ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن کا اجلاس جلد ہوگا جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائیگا اور پھر وزارت خارجہ کی وساطت سے بھارت سے تحقیقات میں پیش رفت کیلئے مزید معلومات طلب کی جائینگی۔