لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی 9پروازیں منسوخ ،8سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

جمعرات 28 جنوری 2016 16:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ 8سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایئربلیو کی لاہورسے کراچی جانے والی پرواز403 ،ایئربلیوکی کراچی سے لاہورآنیوالی پرواز404، اتحادایئر لائنزکی ابوظہبی سے لاہورپہنچنے والی پرواز241، اتحادایئرلائنزکی لاہور سے ابوظہبی جانیوالی پرواز242، ایئربلیو کی شارجہ سے لاہورآنیوالی پرواز413، شاہین ایئرکی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز143، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز315،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 380کومنسوخ کردیاگیاہے۔

اسی طرح ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز407، ایئربلیو کی کراچی سے واپس لاہورآنے والی پرواز408، گلف ایئر لائنز کی لاہورسے راس الخیمہ جانیوالی پرواز821اور شاہین ایئر لائنز کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 717 تاخیر کا شکار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :