کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے ترکی کے ماڈل کی تقلید کررہے ہیں‘ملک تنویر اسلم اعوان
جمعرات 28 جنوری 2016 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کم آمدن والے لوگوں کو کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور ترکی کی تعمیراتی کمپنی ٹوکی کے ساتھ حالیہ معاہدہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے،حکومت پنجاب کم لاگت گھروں کی فراہمی کے سلسلے میں ترکی کے ماڈل کی تقلید کرتے ہوئے عوام کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترکی کے دورے کے دوسرے روز ترکی کی تعمیراتی کمپنی ٹوکی کے صدر محمد ارگن توران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ہاؤسنگ کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین تعمیرات اور ٹوکی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران جس طرح ٹوکی نے ترکی میں جدید طرز مبنی سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیراتی پراجیکٹس مکمل کئے ہیں وہ اپنی مثال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹوکی کے ان تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل سے جہاں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے وہیں ان تعمیرات میں قدرتی آفات سے نمٹنے کا مکمل انتظام انسانی زندگی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں تعمیراتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترکی کے طرزکی ہاؤسنگ یونٹ کی کمی ہے جس پر ٹوکی کی ٹیکنیکل مشاورت اور معاونت سے 2017ء تک 50ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تکمیل سے قابو پایا جاسکے گا۔ صوبائی وزیر اور وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹوکی کے صدر محمد ارگن توران نے کمپنی کی مالیاتی تکنیکی انتظامی اور بزنس ماڈل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12سال میں ٹوکی نے 7لاکھ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کر کے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکی کی اس وقت کی گنجائش 60ہزار ہاؤسنگ یونٹس سالانہ ہے۔ پاکستانی وفد نے ٹوکی کی زیر تعمیر مختلف پراجیکٹس کا دورہ بھی کیااور وہاں پر ٹوکی کے ماہرین اور عہدیداران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.