طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 28 جنوری 2016 17:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) دی ٹرسٹ ہائی سکول‘ مناواں‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘گلبرگII‘ لاہور‘مدرسہ جمال القرآن‘ گلی نمبر 8مصطفی آباد‘لاہور‘ جامعہ رحمت ٹاؤن شپ‘ لاہور‘مدرسہ بسم اللہ محمدیہ‘ ونڈالہ روڈ‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد232تھی ۔

متعلقہ عنوان :