پیپلزپارٹی کے لوگوں کے پیغام سے دہشتگردوں کے ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے،وزیرداخلہ
نیشنل ایکشن پلان کے بعد سیکیورٹی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیئے گئے ہیں اس لئے وہ آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں،پریس کانفرنس
جمعرات 28 جنوری 2016 17:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چند عناصر اور پیپلزپارٹی کے لوگ قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہیں اور وہ جو پیغام دے رہے ہیں اس سے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور اس میں سب سے اہم پہلو نفسیاتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے چند مخصوص لوگ جو پیغام دے رہے ہیں وہ دہشت گردوں کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں،حالت جنگ میں دونوں طرف سے وار ہوتے ہیں، اگر ہم دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہیں تو وہ بھی پلٹ کر کارروائی کرتے ہیں لیکن دہشت گردی کا ایک واقعہ ہوجائے تو طوفان برپا کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پڑھا ہی نہیں وہ اس پرتبصرے کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی 5 سالہ حکومت سو کر گزاری، آپریشن ضرب عضب کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ قراردیا جارہا ہے لیکن نیشنل ایکشن پلان میں فوج کا کردارمحدود ہے، ماضی کی حکومت میں ایک سال کے دوران ڈھائی ہزارسے زائد شہادتیں ہوئیں جو سال 2014 میں کم ہوکرسات سو تک آئیں اورگزشتہ سال 400 سے بھی نیچے آئی ہیں، صرف 2014 میں 2 بڑے واقعات ہوئے اور گزشتہ سال صرف ایک بڑا واقعہ ہوا جس سے پتہ چلتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سیکیورٹی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیئے گئے ہیں اس لئے وہ آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.