ہرجانہ کیس:پرویز مشرف سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو نوٹس جاری ،جواب طلب

جمعرات 28 جنوری 2016 17:42

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ساڑھے سات ارب روپے ہرجانہ کیس میں سابق صدر جنرل( ر ) پرویز مشرف سمیت آل پاکستان مسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے پاکستان فریڈیم پارٹی کے سربراہ سردار نسیم کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست کے جونیئر وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف نے پاکستان فریڈیم پارٹی کے انتخابی نشان کا غلط استعمال کیا ہے ۔جس سے پارٹی اور اس کے سربراہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اس پر عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سمیت بیرسٹر سیف اور ڈاکٹر امجد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ سردار نسیم نے ساڑھے سات ارب روپے ہرجانہ کیس میں آل پاکستان مسلم لیگ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :