کسٹمز کی کاروائیوں کی وجہ سے سمگلنگ کم ہوگئی : چیف کلکٹر

جمعرات 28 جنوری 2016 17:48

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں گزشتہ روز کسٹز کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے کسٹز کلکٹریٹ لاہور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز روزی خان برکی نے کہا محکمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور ہمارا مقصد خوشحال پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز کی کاروائیوں کی وجہ سے سمگلنگ کم ہو گئی ہے۔کلکٹر کسٹمز پری وینٹو مکرم جاہ نے کہا کہ نئے کمپیو ٹر ائزڈ سسٹم دی بوک کو اختیار کر نے میں 8ماہ کا عر صہ لگا لیکن اب اسکے ذریعے صنعتکاروں اور تاجروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :