ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے کے بارے پریشان نہیں،واٹسن

جمعرات 28 جنوری 2016 18:00

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے کے بارے پریشان نہیں،واٹسن

میلبورن ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اسلئے ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے پریشان نہیں۔ واٹسن طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم میں ہیں اسلئے وہ آسٹریلوی ٹیم کے مستقل رکن نہیں رہے اور اب انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں ٹیم میں جگہ بنانے کا چیلنج درپیش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اسلئے ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس میں حصہ لے، بلاشبہ میں بھی اس کا خواہاں ہوں تاہم سلیکٹرز جو فیصلہ کریں گے اسے قبول کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ابھی تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ نہیں جیتی، خواہش ہے کہ ٹیم اس بار بھارت میں شیڈول عالمی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کا پوری ٹیم کو دکھ ہے، دوسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :