جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 18:08

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو سپریم کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کے بیرون ملک دورہ کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض منصبی انجام دیں گے۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، سینئر وکلاء اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے افسران اور عملہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار ارباب محمد عارف نے حلف برداری کی تقریب کے دوران نظامت کے فرائض انجام دیئے۔