پاکستان کے پیداواری شعبوں میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں ، احسن اقبال
پاک چین اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اعشاریے ،امن و امان کی صورتحا ل سے عالمی سطح پر پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہو اہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی وفد سے گفتگو
جمعرات 28 جنوری 2016 18:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اعشاریئے اور امن و امان کی صورتحا ل سے عالمی سطح پر پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہو اہے۔وژن2025 پاکستان کے پیداواری شعبوں میں صنعت، زراعت اور معدینات میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ان کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ا ن خیالات کا اظہار ابراج گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ملک ہے جسے بین الاقوامی سطح پر اگلی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر بنانے کے لئے موجودہ حکومت برانڈ پاکستان کا اجراء کر رہی ہے۔(جاری ہے)
سال دو ہزار سولہ کو پیداواری، معیاری اور تخلیقی سال بنایا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو مسابقتی برتری مل سکے۔
انہوں نے وژن2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی پچیس مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے حکومتی ، نجی اور ماہرین تعلیم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا اگلے دس سالوں میں نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی جس کے لئے بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کے لئے کے الیکٹرک کے کراچی میں تجربات سے سیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.