محمودالرشید کی قیادت میں بننے والے حکومت مخالف اتحاد کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
چار جماعتی اتحاد پہلے مرحلے میں2فروری کو جی پی او چوک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگا‘ اپوزیشن لیڈر کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 28 جنوری 2016 18:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپوزیشن میاں محمودالرشید کی قیادت میں بننے والے حکومت مخالف اتحاد نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چار جماعتی اتحاد پہلے مرحلے میں2فروری کو جی پی او چوک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگا۔ یہ اعلان گزشتہ روز میاں محمودالرشید نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خرم جہانگیر وٹو، (ق)لیگ کی خدیجہ عمر، تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس اور شعیب صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ چینی بینک سے160ارب لیکرشروع کئے جانیوالے اورنج ٹرین منصوبے شروع کرکے حکومت نے پنجاب کے 10کروڑ عوام کو گروی رکھ دیا،23ہزار نوجوانوں کی نوکری ختم، صحت،تعلیم، صاف پانی، سیوریج، قبرستانوں کی تعمیر مرمت، سولر پینلز،کسانوں کو دی جانیوالی سہولتوں کی فراہمی، دیہی علاقوں میں ہیلتھ انشورنس ودیگر منصوبہ جات کے فنڈز کو ٹرین کی پٹری پر چڑھا دیا گیاشامل ہیں، صحت اور تعلیم کیلئے مختص بجٹ کو بھی سرنڈر کرانیکی کوشش کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.