وزیراعظم کی صاحبزادہ یعقوب خان کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

صاحبزادہ یعقوب انتہائی منجھے ہوئے سفارت کار تھے، ملک کے لئے شاندار خدمات سرانجام دیں،نوازشریف

جمعرات 28 جنوری 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب انتہائی منجھے ہوئے سفارت کار تھے سفارتی میدان میں انہوں نے ملک کے لئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان کے گھر گئے اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب سفارت کاروں کے لئے مشعل راہ ہیں سفارتی میدان میں انہوں نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ سفارتکاری کے میدان میں صاحبزادہ یعقوب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :