انڈر19ورلڈکپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے میچوں میں سری لنکا نے کینیڈا کو 196رنز اور بھارت نے آئaر لینڈ کو 96رنز سے شکست دیدی نیپال نے نیوزی لینڈ کو 32رنز سے شکست د یکر ٹورنامنٹ میں دوسر بڑا آپ سیٹ کر دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:04

انڈر19ورلڈکپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست ..

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان انڈر 19ٹیم نے 127رنز کا ہدف 31.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے ذیشان ملک 29،حس محسن28،محمد عمر 25اور سیف بدر نے 17رنز بنائے ۔پاکستان کے حسن محسن کو میچ میں آل راؤنڈر پر فارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل)ہفتہ کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شہر سیلہٹ کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد افغانستان کی پوری ٹیم 41.2اوورز میں 126رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان بالزر کی تباکن پولنگ کے باعث افغان ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

افغان ٹیم کی جانب سے طارق اسٹنک زئی 53رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے صرف 9 رنز دے کر4، اور حسن محسن نے 3 وکٹیں لیں۔پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز سے قبل ہی ہدف کا تعاقب کرلیا۔ پاکستان انڈر 19ٹیم نے 127رنز کا ہدف 31.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے ذیشان ملک 29،حس محسن28،محمد عمر 25اور سیف بدر نے 17رنز بنائے ۔پاکستان کے حسن محسن کو میچ میں آل راؤنڈر پر فارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل)ہفتہ کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گی۔دوسرے میچوں میں سری لنکا نے کینیڈا کو 196رنز ،بھارت نے آئر لینڈ کو 96رنز ، نیپال نے نیوزی لینڈ کو 32رنز سے شکست دی۔