پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-0کی برتری حاصل ،آخری ون ڈے 31 جنوری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:07

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نیپئر کے میکلین پارک میں شیڈول دوسرا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا، امپائرز نے 10 بج کر 20 منٹ پر دوبارہ وکٹ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم وکٹ پر نمی اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں بلیک کیپس نے گرین شرٹس کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :